شیر شاہ دھماکا، کراچی پولیس کا پنجاب فرانزک لیب سے رابطہ 

  شیر شاہ دھماکا، کراچی پولیس کا پنجاب فرانزک لیب سے رابطہ 

  

  کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے پر کراچی پولیس کی جانب سے پنجاب فرانزک لیب سے رابطہ کیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے خصوصی گفتگو کے دوران بتایاکہ شیرشاہ دھماکے سے متعلق سیمپل پنجاب فرانزک لیب بھیجے جا رہے ہیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کے کپڑے، سیوریج لائن کے پانی کے نمونوں کا بھی تجزیہ ہوگا۔غلام نبی میمن نے کہاکہ پولیس انویسٹگیشن اور کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے ہیں جن کا کراچی یونیورسٹی سے بھی  فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔غلام نبی میمن  نے کہاکہ شیرشاہ دھماکے میں بم کے لیے استعمال ہونے والے دھماکا خیز مواد کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے مطابق جائے وقوعہ سے ضبط کی گئی چیزیں بھی فروخت کے لیے لاہور بھیجی جا رہی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -