کراچی،فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹتا ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

  کراچی،فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹتا ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(آئی این پی) گلستان جوہر میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے کے دوران اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں دارالصحت اسپتال کے قریب 2 اسٹریٹ کرمنلز فوڈ ڈیلیوری بوائے فیصل ایاز سے لوٹ مار کررہے تھے تو اس نے مزاحمت کردی جس پر ایک ملزم نے فائرنگ کردی، ڈاکو کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں اس کا اپنا ہی ساتھی آگیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ ڈیلیوری بوائے کو گولی کان سے چھوکر نکل گئی جس سے وہ معمولی زخمی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی  جب کہ اس کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
ڈاکو ہلاک

مزید :

صفحہ اول -