لوگ پانی، تعلیم اور صحت کی سہولتوں  سے محروم ہیں،محمد حسین محنتی  

  لوگ پانی، تعلیم اور صحت کی سہولتوں  سے محروم ہیں،محمد حسین محنتی  

  

  کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے تحصیل تلہار کے وصی عادل موڑ سے لیکر ڈندوشہید تک 7کلومیٹر راستے کی انتہائی خراب صورتحال پر گھری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کو جلد تعمیر کرکے عوام کو دہرے عذاب سے نجات دلائی جائے، یہ بات انہوں نے سابق امیر ضلع پیر سید علی احمد شاہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کی۔ وفد نے صوبائی امیر کو بتایا کہ اس راستے کا گذشتہ پانچ سالوں سے کوئی کام نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ بڑے گھڑھے بن گئے ہیں اس راستے سے روزانہ ہزاروں لوگوں کا گذر ہوتا ہے خاص طور تلہار شہر میں جانے والے اسکول کے بچے، مریض اور حاملہ خواتین کو سخت دشواری کا سامنا کرنا ہوتا ہے، صوبائی امیر نے کہا کہ 70سے سندھ پر برسراقتدار پیپلزپارٹی نے نہ صرف تلہار بلکہ پورے سندھ کو کھنڈر بنادیا ہے۔ لوگ صاف پانی، تعلیم اور صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں، صوبائی امیر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، مقامی ایم این اے، ایم پی اے پر زور دیا کہ وہ وصی عادل موڑ سے ڈندو شہید تک روڈ کی تعمیر کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

مزید :

صفحہ اول -