اسحاق ڈار کی نااہلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر، 3رکنی بینچ آج سماعت کریگا

 اسحاق ڈار کی نااہلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر، 3رکنی بینچ آج سماعت کریگا

  

اسلام آباد(آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا3 رکنی بینچ منگل کو(آج) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیس کی سما عت کرے گا، عدالت نے اسحاق ڈار سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے، واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے،جبکہ  اسحاق ڈار کے مفرور ہونے کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کے نوازش پیرزادہ نے اسحاق ڈار کی اہلیت چیلنج کی تھی،سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے۔

ڈار کیس

مزید :

صفحہ اول -