ا ومیکرون کا خطر ہ،اسرائیل نے امریکہ پر سفری پابندیاں عائد کر دیں 

ا ومیکرون کا خطر ہ،اسرائیل نے امریکہ پر سفری پابندیاں عائد کر دیں 

  

 تل ابیب (آئی این پی) کورونا کی نئی قسم اومی کرونا کے خطرے کے پیش نظر اسرائیل نے امریکا پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے وزرا نے اس اقدام کی منظوری دے دی ہے، جو کل سے نافذ العمل ہو گا۔ نئے قوانین کے تحت اسرائیل کے اپنے شہریوں کو بھی خصوصی اجازت کے بغیر امریکہ کا سفر کرنے پر پابندی عائد ہو گی۔

اسرائیل پابندی

مزید :

صفحہ آخر -