کراچی میں سردی کا راج  درجہ حرارت 10ڈگری  حدِ نگاہ 2.8 کلومیٹر ریکارڈ 

 کراچی میں سردی کا راج  درجہ حرارت 10ڈگری  حدِ نگاہ 2.8 کلومیٹر ریکارڈ 

  

کراچی(این این آئی)کراچی میں پیرکی صبح کو شہر میں شدید سردی کا راج رہااورکم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کیمطابق پیر کی صبح 10 بجے شہر کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق کی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کا سلسلہ جاری رہا اور ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔اس کے علاوہ شہر میں صبح سویرے آلودہ فضا کے باعث حدِ نگاہ 2 اعشاریہ 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ شہروں میں 5 ویں نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں آلودگی کی موجودہ شرح 162 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی سردی

مزید :

صفحہ اول -