خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ کیا بنی ، وزیر اعظم کھل کر بول پڑے
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں صوبائی اور وفاقی حکمران جماعت کی شکست پر وزیر اعظم بھی کھل کر بول پڑے ، غلط امیدواروں کاانتخاب شکست کی وجہ بنی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست پر کہا کہ پی ٹی آئی نےپہلےمرحلےمیں غلطیاں کیں، اب خودبلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کی نگرانی کروں گا۔ خیبرپختونخواسمیت ملک بھرمیں انتخابات کی نگرانی کروں گا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دوسرےمرحلےمیں پی ٹی آئی مضبوط ہوکرسامنےآئےگی۔