لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو پولیس نے کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملزم نے ون فائیو پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ فرید ایکسپریس ٹرین میں بم ہے ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کے ساتھ ٹرین روک کر سرچ آپریشن کیا مگر کچھ نہ ملا ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔