عمران خان کی نا اہلی کیلئے 2018 میں دائر پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی گئی 

عمران خان کی نا اہلی کیلئے 2018 میں دائر پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ...
عمران خان کی نا اہلی کیلئے 2018 میں دائر پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عمران خان کی نا اہلی کیلئے سال 2018 میں دائر نپٹیشن واپس لنے کی متفرق درکواست  منظور کر لی گئی ۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ سنایا ،  پٹیشنر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کی نا اہلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، اپنی درخواست میں  عبدالوہاب  نے کہا کہ عمران خان  خان نے کاغذات نامزدگی میں  بیٹی ٹیرن جیڈ وائٹ کو چھپایا ہے ، لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے انہیں نا اہل قرار دیا جائ ۔

پٹیشن دائر کرتے وقت عبدالوہاب عام انتخابات  میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار تھے ، بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف جوائن کر کے  انہوں نے پتیشن واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کی تھی جسے آج منظور کرلیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -