ہانیہ عامر کا شادی کی تقریب میں ڈانس، ویڈیو نے دھوم مچا دی

ہانیہ عامر کا شادی کی تقریب میں ڈانس، ویڈیو نے دھوم مچا دی
ہانیہ عامر کا شادی کی تقریب میں ڈانس، ویڈیو نے دھوم مچا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی مشہور اداکارہ ہا نیہ عامر اپنے رقص کی وجہ سے ایک بار پھر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ہانیہ عامر حال ہی میں ماڈل مشک کی شادی میں انڈسٹری کے دوسرے لوگوں کے ساتھ دیکھی گئی۔ڈانس فلور پر کئی لوگ ڈانس کر رہے تھے لیکن ہا نیہ کے منفرد انداز نے سب کی توجہ اپنی طرف کر لی۔پرواز ہے جنون سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شادی میں سیاہ رنگ کے لباس میں سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

اس سے پہلے جاناں فلم کی یہ خوبروں اداکارہ ٹرولنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا سے کافی دور رہنا شروع ہوگئی تھی لیکن اب پھر سے وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آرہی ہین۔کام کی اگر بات کی جائے تو ہانیہ عامر اداکار علی رحمان کے ساتھ فلم ”پردے میں رہنے دو “میں نظر آنے والی ہیں۔

مزید :

تفریح -