گھریلو صارفین کو گیس کیوں میسر نہیں ، ایم ڈی سوئی سدرن گیس نے اہم وجہ بتا دی

گھریلو صارفین کو گیس کیوں میسر نہیں ، ایم ڈی سوئی سدرن گیس نے اہم وجہ بتا دی
گھریلو صارفین کو گیس کیوں میسر نہیں ، ایم ڈی سوئی سدرن گیس نے اہم وجہ بتا دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےپٹرولیم کااجلاس ہوا جس میں ایم ڈی سوئی سدرن گیس نے گھریلو صارفین کو گیس نہ ملنے کی وجوہات واضح طور پر بتا دیں ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےپٹرولیم  کے اجلاس میں ایم ڈی سوئی سدرن نے کہا کہ گیس کی طلب  ایک ہزار 250 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ فراہمی  ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی ہے  جس کے باعث دسمبر میں  250 جبکہ جنوری میں 280 ایم ایم سی  ایف ڈی کی قلت ہوگی ، لوڈ مینجمنٹ پلان پر عمل کر رہے ہیں مگر کراچی کی انڈسٹری نے حکم امتناع حاصل کر رکھا ہے جس پر  گھریلو صارفین کو گیس نہیں مل پا رہی ۔

چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ جب آپ کو پہلے سے حالات کا علم تھا تو آپ نے اقدامات کیوں نہیں کئے ؟، حکام کی جانب سے کہا گیا کہ اکتوبر میں 8 کارگوز کے ٹیندر جاری ہوئے مگر بولی موصول نہیں ہوئی ،  کارگو نہ ملنے کے باعث گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید :

قومی -بزنس -