مسلم ممالک کا تعاون صرف او آئی سی اجلاس تک ہی نہ رہے ، عملی طور پر بھی اقدامات کریں ، چودھری شجاعت

مسلم ممالک کا تعاون صرف او آئی سی اجلاس تک ہی نہ رہے ، عملی طور پر بھی اقدامات ...
مسلم ممالک کا تعاون صرف او آئی سی اجلاس تک ہی نہ رہے ، عملی طور پر بھی اقدامات کریں ، چودھری شجاعت

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ کے صدر  اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا مسلمان ملکوں کو  ایک دوسرے کے ساتھ صرف کانفرنس کی حد تک نہیں بلکہ عملی طور پر بھی تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین  اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے  اعجاز الحق اور مقبول شیخ نے ملاقات کی ، دونوں  نےچودھری شجاعت سے ان کی خیریت دریافت کی  ۔ اس موقع پر  چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ، افغانستان میں  اقتصادی و غذائی بحران ہے  جبکہ اسے عالمی پابندیوں کا بھی سامنا ہے ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلمان ممالک ایک دوسرے کی مدد کریں تو غیروں کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں،   تمام اسلامی ممالک  کو باہمی اختلافات بھلا کر افغانستان کی مدد کرنا ہو گی ۔

مزید :

قومی -