ہم جب بھی مشکل میں آئے تو مریم نواز نے ہماری مدد کی ، فواد چودھری نے حیران کن دعویٰ کر دیا

ہم جب بھی مشکل میں آئے تو مریم نواز نے ہماری مدد کی ، فواد چودھری نے حیران کن ...
ہم جب بھی مشکل میں آئے تو مریم نواز نے ہماری مدد کی ، فواد چودھری نے حیران کن دعویٰ کر دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز ہمیشہ مشکل وقت میں ہماری مدد کرتی ہیں، ہم پر جب بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے مریم نواز بے تکی حرکت سے ہماری مدد کر جاتی ہیں ۔

اسلام آباد میں   میڈیا بریفنگ میں فواد چودھری نے مریم نواز کو سیاسی بونا قرار دے دیا ،  خیبرپختونخوا میں انتخابات ہارنے کی وجہ اپنے انتظامی مسائل کو قرار دیا کہا کہ انتظامی وجوہات کی بناء پر کے پی کا بلدیاتی انتخاب ہارے ، ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی (ف) جیت گئی ،  ٹی ایل پی اور جے یو آئی جیسی جماعتوں کے اوپر آنے سے پاکستان نیچے جائے گا، مولانافضل الرحمان کااقتدارمیں آناملک کی بدقسمتی ہوگی۔

فواد چودھری نے بتایا کہ آٹو سیکٹر کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے  ، اس وقت پاکستان میں 2 لاکھ40 ہزارگاڑیاں بن رہی  ہیں ،  رواں مالی سال کے پہلے5ماہ میں 1 لاکھ 11 ہزار 435 گاڑیاں بنیں،  ہم  گاڑیوں کی پیداوار 5 لاکھ سالانہ تک لےجاناچاہتےہیں، بینکوں کی جانب سے 338 ارب روپے کار فنانسنگ میں دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کابینہ کے اجلاس میں  ای وی ایم سے متعلق بات کی گئی، الیکشن کمیشن ای وی ایم مشینوں سے متعلق ٹینڈر جاری کرے ، پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں،ٹیکسٹائل سیکٹر کی گروتھ میں اضافہ ہورہا ہے، تمام فصلوں کی ریکارڈ پیدوار ہوئی ہے، پرائیویٹ کاروباروں میں بھی اضافہ ہوا ہے ،  34ارب روپے آئی پی پیز کی پیمنٹ کی ہے،ملک میں روزگارکےمواقع پیداہورہےہیں، 85 فیصد موٹر سائیکلیں پاکستان میں ہی تیار ہو رہی ہیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات  نے بتایا کہ پاکستان کورونا ویکسی نیشن میں دیگر ممالک سے کافی آگے ہے۔نوازشریف دور میں آئی پی پیز کے مہنگے منصوبے لگائے گئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -