سنیئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی برطانیہ انجیلا رائینر اور لارڈ واجد سے ملاقات، کشمیر سمیت دیگر امور پر گفتگو

سنیئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی برطانیہ ...
سنیئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی برطانیہ انجیلا رائینر اور لارڈ واجد سے ملاقات، کشمیر سمیت دیگر امور پر گفتگو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزادکشمیر کے سنیئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ لاکھوں تارکین وطن  ملک کا  قیمتی اثاثہ ہیں ۔آزادکشمیر میں آئی ٹی پارکس کی تعمیر ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیر یوں کی مدد سے ہم عالمی دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں پیش کرکے بھارتی بربریت بے نقاب کر سکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  اپنی رہائش گاہ پر ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی برطانیہ انجیلا رائینر اور لارڈ واجد کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر کی خوش قسمتی ہے کہ برطانیہ کے دونوں ایوانوں میں کشمیر یوںاور پاکستانیوں کی بڑی جاندار نمائندگی موجود ہے ۔برطانیہ کے ایوان کی دنیا میں ایک اہم حیثیت ہے،بر طانیہ کے گزشتہ انتخابات میں 368 کشمیری اور پاکستانی کو نسلر منتخب ہوئے،اور سیز کی اس طاقت کو بروئے کار لا تے ہوئے ہم دنیا کے سامنے کشمیر کا مقد مہ بہترین اندازمیں اٹھا سکتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حوالے تارکین وطن ہو یا ملک کی سیاسی جماعتیں  ہم سب بلا تخصیص جماعت و پارٹی ایک ہیں،سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ ہمارے دو ملین افراد مڈل ایسٹ،گلف،امریکہ اور دیگر ممالک میں آباد ہیں جن کی چوتھی نسل اس وقت جوان ہے اور وہ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، ہمیں ان کی امیدوں پر بھی پورا اترنا ہے،ہمارا سب سے بڑا ایشو روزگار ہے، روزگار کے لیِے ہم آذاد کشمیر میں آئی ٹی پارکس تعمیر کرنا چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد سے کشمیری قید کی زندگی گزار رہے ہیں۔ بھارت کشمیر میں بارہ لاکھ غیر کشمیری آباد کر کے وہاں کی ڈیمو گرافی  تبدیل کر رہا ہے۔تا کہ کل ریفرنڈم کروا کر کشمیر پر اپنا قبضے کی جوازیت حاصل کر سکے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی  پارلیمنٹرینز لارڈ واجد نے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان  کی کشمیریوں کے لئے تڑپ اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیئے جذبہ قابل ستائش ہے۔

  انہوں نے  کہا کہ سردار تنویر الیاس کی میزبانی میں منعقد کی گئی آج کی یہ نشست برطانیہ اور پاکستان کے ایوانوں کے نمائندگان کے لیئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، دو طرفہ تبادلہ خیال سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی ایک المیہ ہے لوگوں کی انٹر نیٹ سروس معطل ہے جو اظہار رائے پر بڑی قد غن ہے،بر طانیہ میں مختلف فورمز پر مسئلہ کشمیر پر انتہائی موثر پیش رفت ہو رہی ہے،کشمیری امن چاہتے ہیں لیکن امن کے تمام راستے کشمیریوں کی آزادی کی راہ سے ہو کر جاتے ہیں،اگر فرانس اور جر منی کا تصفیہ ہو سکتا ہے تو پاکستان بھارت تعلقات بھی ٹھیک ہو سکتے ہیں لیکن یہ سب کشمیریوں کو آزادی دے کر ہی ہو گا۔ انہوں نے نشست کے اہتمام پر سردار تنویر الیاس خان اور ان کے بھائی سردار یاسر الیاس خان کا شکر یہ ادا کیا۔

سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے اپنی رہائش گاہ پر دیئے گئے عشائیہ میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز  دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی  اہم شخصیات نے شرکت کی،شرکاء میں وزیر اعظم آذاد کشمیر سر دار عبد القیوم نیازی،وفاقی وزیر علی ذیدی،وزیر مملکت فرخ حبیب،وزیر مملکت علی،سنیٹر عبد القادر،سنیٹر فوزیہ ارشد،سنیٹر زرقاء تیمور،سینئٹر مصطفی نواز کھوکھر،ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،مرکزی رہنماء پی ٹی آئی ارشد داد،وزراء حکومت آذاد کشمیر خواجہ فاروق احمد،علی شان سونی، ممبر اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری محترمہ امتیاز نسیم،ممبر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت رفعت شاہین،ممبر وزیر اعظم ٹاسک فورس عاطف خان، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سردار یاسر الیاس،ماہر قانون احمد رضا قصوری،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد،ایڈمرل احمد تسنیم،جنرل ر توفیق رفیق، چیئر مین معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان،ممبران گورننگ باڈی سردار مرتضی علی خان، سردارقاضی اسرائیل، سکندر بیگ،عامر نزیر، مرکزی رہنماء پی ٹی آئی سردار عتیق سدوزئی،سردار طاہر اقبال خان، سابق چیئر مین آر ڈی اے عارف عباسی،ڈی آئی جی ریٹائرڈ ڈار علی خان،صدر پی ٹی آئی اسلام آباد فرید رحمان،سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم، سیدثمر عباس، چیف ایڈیٹر روزنامہ جموں و کشمیر عامر محبوب،چیف ایڈیٹر کشمیر لنک سید اکرم شاہ،چیف ایڈیٹر صدائے چنار چوہدری امجد،چیف ایڈیٹر پار لیمنٹ ٹائمز چوہدری جاوید اقبال،مرکزی رہنماء پی ٹی آئی سردار افتخار رشید چغتائی،ترجمان سردار تنویر الیاس خان راجہ امتیاز طاہر، سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد  نے شرکت کی۔

مزید :

قومی -