سکول چوکیدار نے نویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا

سکول چوکیدار نے نویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا
سکول چوکیدار نے نویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا

خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) کبیر والا کے علاقہ میں سکول چوکیدار نے نویں جماعت کی طالبہ کو چوکیدار نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق  مبینہ زیادتی کا واقعہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کبیروالا  میں پیش آیا جہاں چوکیدار ایوب عالم نے بچی کو زبردستی کمرے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خانیوال پولیس نے ملزم چوکیدار ایوب عالم کو فوری کاروائی کرکے گرفتار کر لیا۔بچی کے  والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروا کر مزید تفتیش کی جائے گی۔