کیا آپ کا شریک حیات آپ کیساتھ بے وفائی کر رہا ہے؟وہ ایک علامت جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں

کیا آپ کا شریک حیات آپ کیساتھ بے وفائی کر رہا ہے؟وہ ایک علامت جس سے آپ اندازہ ...
کیا آپ کا شریک حیات آپ کیساتھ بے وفائی کر رہا ہے؟وہ ایک علامت جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی بھی شخص کے اپنے شریک حیات سے بے وفائی کی کئی علامات ہو سکتی ہیں، تاہم اب ایک ماہر نفسیات نے ایک ایسی نفسیاتی علامت بتا دی ہے کہ جس سے آپ اپنے شریک حیات کے بے وفا ہونے کا پتا چلا سکتے ہیں تاہم ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ اس علامت کے ذریعے اپنے شریک حیات کی بے وفائی پکڑنے کے لیے آپ کا اس کے ساتھ باوفا ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ خود اس کے ساتھ بے وفائی کر رہے ہیں یا کسی طرح اس کا اعتماد توڑ چکے ہیں تو یہ حربہ کارگر ثابت نہیں ہو گا۔
دی سن کے مطابق ڈینیئل ایکون نامی اس ماہر نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ جو شخص اپنے شریک حیات کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہو، اس میں ایک عادت آ جاتی ہے کہ وہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق اپنے شریک حیات پر شک کرنا شروع کر دیتا ہے۔ وہ اکثر بغیر ثبوت اپنے شریک حیات پر الزام عائد کرنے لگتا ہے کہ تم کسی سے بات کر رہے ہو، یا تمہارا کسی کے ساتھ تعلق ہے۔ 
ڈینیئل ایکون کا کہنا تھا کہ ”اگر آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ وفادار ہیں اوراس کا اعتماد نہیں توڑا، اس کے باوجود اگر وہ آپ پر ایسا الزام عائد کرنے لگا ہے تو غالب امکان ہے کہ وہ آپ کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے۔سائیکالوجی کی زبان میں اسے ’پروجیکشن‘ کہا جاتا ہے۔ یہ ایک نفسیاتی عمل ہے کہ لوگوں کے اندر جو کچھ ہوتا ہے وہ اسے دوسروں پر تھوپنے کی لاشعوری کوشش کرتے ہیں۔“
ڈینیئل کا کہنا تھا کہ ”یہ علامت اگرچہ 100فیصد درست ہوتی، تاہم اپنے شریک حیات کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کی اکثریت میں یہ علامت پائی جاتی ہے، مگر یہ بھی ممکن ہے کہ الزام عائد کرنے والا خود بے وفائی نہ کر رہا ہو، بلکہ ایسے ذہنی عارضے کا شکار ہو جس میں انسان اعتماد کے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے اور دوسروں پر بلاوجہ شک کرنے لگتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -