معروف اداکارہ پر اسرار طور پر ہوٹل کی چھٹی منزل سے گر کر ہلاک

معروف اداکارہ پر اسرار طور پر ہوٹل کی چھٹی منزل سے گر کر ہلاک
معروف اداکارہ پر اسرار طور پر ہوٹل کی چھٹی منزل سے گر کر ہلاک

  

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں ایک اداکارہ پراسرار طور پر ہوٹل کی چھٹی منزل سے گر کر موت کے منہ میں چلی گئی ۔ دی سن کے مطابق اس 35سالہ اداکارہ و گلوکارہ کا نام کینڈا سایاکا ہے ۔ وہ جاپان کے جزیرے ہوکیڈو کے شہر ساپورو میں ایک 22منزلہ ہوٹل میں مقیم تھی ۔ یہ افسوسناک واقعہ 18دسمبر کو رات نو بج کر 40منٹ پر پیش آیا ۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کینڈا اپنے ہوٹل کے کمرے کی کھڑکی سے نیچے کیسے گری، آیا یہ خودکشی تھی یا اسے نیچے پھینک کر قتل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کینڈا 70سالہ جاپانی اداکار ماساکی کینڈا اور 59سالہ گلوکارہ سیکو ماتسوڈا کی بیٹی تھی ۔ کینڈا سایاکا نے 2013ء میں بننے والی ڈزنی فلم ’فروزن‘ کی جاپانی زبان کی ڈبنگ شہزادی اینا کے کردار کو آواز دی تھی ۔ وہ ساپورو کے ایک تھیٹر میں ہونے والے میوزک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے وہاں گئی تھی ۔ کینڈا کی ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہ میں یقین نہیں ہو رہا کہ کینڈا اب ہم میں نہیں رہی ۔ ہم اس صدمے سے شاید کبھی نہ نکل پائیں گے ۔ ‘‘

مزید :

تفریح -