بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کے لیے بری خبر سامنے آگئی

بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کے لیے بری خبر سامنے آگئی
بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کے لیے بری خبر سامنے آگئی

  

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر انرک نوکیا انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق نوکیا مکمل ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہونگے،بھارتی ٹیم ان دنوں ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ میں موجود ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی،سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل -