رنویر سنگھ نے فلم "83" میں اداکاری کا کتنا معاوضہ لیا؟ تفصیلات جان کر ہوش اڑ جائیں

رنویر سنگھ نے فلم "83" میں اداکاری کا کتنا معاوضہ لیا؟ تفصیلات جان کر ہوش اڑ ...
رنویر سنگھ نے فلم

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے 1983 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے موضوع پر بننے والی فلم میں رنویر سنگھ  نے  اداکاری کا 20 کروڑ روپے معاوضہ لیا جب کہ وہ فلم کی کمائی میں سے بھی حصے دار ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم "83" میں رنویر سنگھ نے ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو کا کردار نبھایا ہے۔  اس کے علاوہ ان کی اہلیہ اداکارہ دپیکا پڈکون نے فلم میں کپل دیو کی بیوی کا کردار نبھایا ہے۔

فلم "83" کی پرموشن کا سلسلہ جاری ہے اور میاں بیوی کی یہ جوڑی بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی فلم کی تشہیر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فلم  23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

تفریح -