جنوبی کوریا میں سفیر پاکستان ممتاز زہرا  بلوچ کا الوداعی پیغام

جنوبی کوریا میں سفیر پاکستان ممتاز زہرا  بلوچ کا الوداعی پیغام
جنوبی کوریا میں سفیر پاکستان ممتاز زہرا  بلوچ کا الوداعی پیغام

  

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا میں اپنی سفارت کی مدت مکمل کرنے پر سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے پاکستانی سفارت خانے کے فیس بک پیج اور دوسرے سوشل میڈیا پر اپنا الوداعی پیغام  شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ وہ جنوبی کوریا جیسے خوبصورت ملک اور اس کے ملنسار لوگوں کی خوبصورت یادیں اپنے ساتھ لے کر جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کوریا میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور جو عزت مجھے عطا ہوئی اس کی دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ سفیر پاکستان نے مزید لکھا کہ بحثیت سفیر پاکستان کوریا اور پاکستان کے مابین موجودہ باہمی تعلقات سے بہت مطمئن ہوں۔ انہوں نے نئے آنے والے سفیر نبیل منیر کے لیے اپنی تمام تر نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -