جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کے لیے نئے پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا

جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کے لیے نئے پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا
جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کے لیے نئے پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا

  

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کی حکومت  نے اپنے پرانے پاسپورٹ کی جگہ اپنے شہریوں کے لیے نئے پاسپورٹ کا اجرا کرنا شروع کر دیا ہے۔ نئے پاسپورٹ کے رنگ کو سبز سے تبدیل کر کے نیلا کر دیا گیا ہے. کوریا کی وزارتِ خارجہ کے مطابق نیا پاسپورٹ پرانے پاسپورٹ کی نسبت زیادہ محفوظ ہے کیونکہ پاسپورٹ کا ذاتی معلومات کا صٖفحہ پولی کاربونیٹ سے بنایا گیا ہے جو زیادہ پائیدار اور حرارت سے بہتر مزاحمت کا حامل ہے۔ پاسپورٹ پر تصویر بھی لیزر کے ذریعے لگائی جائے گی جس کو تبدیل کرنا آسان نہیں۔ نئے پاسپورٹ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور نیا پاسپورٹ بھی تقریبا 42 ڈالر میں ہی بنایا جائے گا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق پرانے پاسپورٹ کے حامل پاسپورٹ کی مدتِ معیاد تک اپنا پرانا پاسپورٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -