ماہرہ خان کی سالگرہ، کتنے برس کی ہوگئیں؟

ماہرہ خان کی سالگرہ، کتنے برس کی ہوگئیں؟
ماہرہ خان کی سالگرہ، کتنے برس کی ہوگئیں؟
سورس: Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 37 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ماہرہ خان نے سالگرہ کا کیک اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ کاٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جا رہی ہے۔

بطور وی جے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی ماہرہ خان نے اداکاری کا آغاز فلم "بول" سے کیا جو لڑکیوں کے حقوق کے موضوع پر مبنی تھی۔ اس کے بعد ڈرامہ سیریل ہم سفر نے ماہرہ خان کو شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

ماہرہ خان نے نہ صرف پاکستان میں کئی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کی بلکہ بالی ووڈ کے کنگ خان کے  مدمقابل فلم "رئیس" میں مرکزی کردار ادا کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ان دنوں وہ ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل "ہم کہاں کے سچے تھے" میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -