خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، جے یو آئی کیلئے بڑی پریشانی کھڑی ہوگئی

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، جے یو آئی کیلئے بڑی پریشانی کھڑی ہوگئی
خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، جے یو آئی کیلئے بڑی پریشانی کھڑی ہوگئی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے میئر بنوں کی سیٹ پر دوبارہ گنتی کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی ،جس پر الیکشن کمیشن نے 86 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔ ری کاونٹنگ کا عمل کل (بدھ کو)صبح 9 بجے شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ جمعیت علمااسلام(ف) کے امیدوار میئر کی سیٹ سے کامیاب قرار پائے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف نے میئر پشاور کی سیٹ پر بھی دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -