دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل ہونے والے کرکٹر عابد علی بارے اہم خبر آگئی

دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل ہونے والے کرکٹر عابد علی بارے اہم خبر آگئی
دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل ہونے والے کرکٹر عابد علی بارے اہم خبر آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ہسپتال میں زیر علاج قومی کرکٹر عابد علی کی انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کردی گئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق عابد علی کے دل کی دو وینز بند تھیں۔ ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹس کے بعد پہلے سیشن میں انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی ہے، اور ایک بلاک وین کو کھول دیا گیا ہے۔ عابد علی کی بلاک وین میں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے ، کل دوبارہ انجیوپلاسٹی کے بعد دوسرا اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔

واضح رہے کہ قائداعظم ٹرافی میں  سینٹرل پنجاب کے اوپنر عابد علی  خیبر پختونخواہ کے خلاف میچ میں61 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ انھوں نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید :

کھیل -