ٹریفک حادثے کازخمی ایل ڈبلیو ایم سی کا ملازم ہسپتال میں دم توڑ گیا 

Dec 21, 2024

لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زارکے علاقہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا ایل ڈبلیو ایم سی کا ورکر گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا، تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والاحنوک مسیح 26 روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا حنوک مسیح کو دوران تیز رفتار گاڑی نے حنوک مسیح کو سروسز لائن پر ٹکر ماری ٹکر کے بعد حنوک مسیح گندے نالہ میں گر گیا تھا جس کو قریبی عزیز نے دوستوں کی مدد سے گندے نالہ سے نکالا، حادثہ میں حنوک مسیح کا جبڑا، دانت ٹوٹ گیا،سر بھی زخمی ہوا۔حنوک مسیح تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال میں زیر علاج رہا،حنوک مسیح کے حادثہ کا مقدمہ سبزار تھانہ میں درج ہوا۔پولیس نے متوفی کی لاش ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ 

مزیدخبریں