لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے شفیق آباد سے بچوں کو ورغلا کر بداخلاقی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے 15کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بچوں کو ورغلا کر بداخلاقی کرنے والے ملزم امانت کو گرفتار کر کے شفیق آباد پولیس کے حوالے کر دیا ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نے بچے کو ورغلا کر ویرانے میں لے گیاتھا۔