لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ پولیس نے طالب علم پر تشدد کرنیوالے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق انس نامی طالبعلم کو دوسرے کالج کے دیگر طلباء نے تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے گلبرگ پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپا جس پر کارروائی کرتے ہوئے گلبرگ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں چار ملزمان کو نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے مزید دو ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔