چھانگا مانگا(نامہ نگار)چھانگا مانگا کے نواحی قصبہ بھوئے اصل میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 38 سالہ شاہد، 3 سالہ زوبیہ اور 6 سالہ انیبہ شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔