حکومت مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہے:عمر ایوب

Dec 21, 2024 | 05:29 PM

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہے۔
روز نامہ امت کے مطابق ضلعی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی ٹیم بنائی تاکہ کل کو کوئی یہ نہ کہے مذاکراتی ٹیم نہیں بنائی
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ حکومت مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہے،حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں کوئی منہ اٹھا کر نہیں جاتا اسکے لئے باقاعدہ ٹائم ہوتا ہے،بانی پی ٹی آئی سے جیل میں وہی لوگ ملے ہیں جن کے اس دن کیسز تھے۔

مزیدخبریں