بلوچستان کے مسائل امریکی کانگریس نہیں بلکہ وہاں کی صوبائی اسمبلی حل کرے گی۔ حنا ربانی کھر

بلوچستان کے مسائل امریکی کانگریس نہیں بلکہ وہاں کی صوبائی اسمبلی حل کرے گی۔ ...
بلوچستان کے مسائل امریکی کانگریس نہیں بلکہ وہاں کی صوبائی اسمبلی حل کرے گی۔ حنا ربانی کھر

  

آکسفورڈ یونیورسٹی لندن میں طلبا سے خطاب میں وفاقی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ جمہوریت سے ہی ادارے مضبوط ہوتے ہیں،جمہوری اقداراوراحتساب ہی ہمارا قومی اثاثہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہےاسے خود حل کریں گے۔ امریکی کانگرس کوپاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔پاکستان دیگرممالک سے برابری اوراچھےتعلقات کا خواہشمند ہے۔افغانستان کےبارے میں انکا کہناتھاکہ خطے میں امن اوراستحکام کیلئےافغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔بھارت سےتعلقات کےبارے میں وفاقی وزیرحنا ربانی نےکہا کہ بھارت سے تعلقات بہترہوئے ہیں جس سےمسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

 
 

مزید : بین الاقوامی