فرانس اور جرمنی کا مالی میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان

فرانس اور جرمنی کا مالی میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان

پیرس(اے پی پی) فرانس اور جرمنی نے مزید فوجی مالی بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی اور جرمن حکام کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ افریقی ملک مالی میں جاری بحران پر قابو پانے کے لئے اپنے مشترکہ فرانکو جرمن بریگیڈ کے مزید ارکان روانہ کرے گا۔ دوسری جانب یورپی یونین کونسل کے صدر ہرمن وان رومپوئے کا کہنا ہے کہ یونین مالی کے لئے تربیتی مشن پر نظرثانی کرسکتی ہے۔

 واضح رہے کہ فرانکو جرمن بریگیڈ ہی سے فوجی افغانستان اور کوسوو روانہ کئے گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر