امریکہ ¾ ایک شخص پک اپ لیکر اپارٹمنٹ میں جاگھسا

امریکہ ¾ ایک شخص پک اپ لیکر اپارٹمنٹ میں جاگھسا

  



نیویارک (این این آئی) امریکہ کے شہر چینڈلر میں ایک شخص پک اپ لیکر اپارٹمنٹ میں جا گھسا، سوتے ہوئے میاں بیوی بال بال بچ گئے، ڈرائیور زخمی ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق رات ڈھائی بجے ایک ڈرائیور تیز رفتاری سے اپنی پک اپ لیکر ایک اپارٹمنٹ کی دیوار توڑتا ہوا اندر جاگھسا، جہاں سوتے ہوئے میاں بیوی بال بال بچ گئے، دیواروں کا ملبہ ان کے آس پاس گرپڑا۔

حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور ہوگیا جسے ہسپتال پہنچادیا گیا پولیس کے مطابق گاڑی کی رفتار 40 میل فی گھنٹہ تھی، تاہم ڈرائیور نشے میں تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...