برڈ فلو کا وائرس انسانوں سے پرندوں میں منتقل نہیں ہو سکتا‘عالمی ماہرین

برڈ فلو کا وائرس انسانوں سے پرندوں میں منتقل نہیں ہو سکتا‘عالمی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اقوام متحدہ(اے پی پی) برڈ فلو کا وائرس ( ایچ سیون این نائن) انسانوں سے پرندوں میں منتقل نہیں ہو سکتا۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزارت کے چیف ویٹرنری آفیسر کی طرف سے جاری بیان میں کہی گئی۔ یہ بیان ملائیشیاءمیں موجود ایک خاتون چینی سیاح میں برڈ فلو وائرس کی موجودگی کے پس منظر میں جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ کے ماہرین کو ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ انفلوٹنزا اے کا وائرس ایچ سیون این نائن کبھی انسان سے پرندے میں منتقل ہوا ہو۔ دریں اثناءعالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایچ سیون این نائن وائرس کی ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقلی بھی مشکل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -