امریکا آنے والی پروازوں کو دہشت گرد جوتوں میں دھماکہ خیز مواد چھپا کر نشانہ بنا سکتے ہیں۔امریکی خفیہ ادارے کی وارننگ

امریکا آنے والی پروازوں کو دہشت گرد جوتوں میں دھماکہ خیز مواد چھپا کر نشانہ ...

  



واشنگٹن(اے پی پی) امریکی خفیہ ادارے نے مسافر طیاروں کو دوران پرواز بم دھماکوں سے نشانہ بنائے جانے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے جاری کردہ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ امریکا آنے والی پروازوں کو دہشت گرد جوتوں میں دھماکہ خیز مواد چھپا کر نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ محکمہ نے فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ مسافروں کے جوتوں کو خصوصی طور پر چیک کریں ۔

 حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ وارننگ کے بعد مسافروں کی اسکریننگ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ نائن الیون حملوں کے بعد سے پہلے ہی کچھ ایئر پورٹس پر مسافروں کے جوتوں کی تلاش لینے کا عمل جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...