بھارتی ریاست اتر پردیش میں 2 بچوں کی ماں کو زندہ جلا دیا گیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں 2 بچوں کی ماں کو زندہ جلا دیا گیا

گورکھپور(اے پی پی) بھارتی ریاست اتر پردیش میں 2بچوں کی ماں کو زندہ جلا دیا گیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ضلع گور کھپور کے گاﺅں شیو پور میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون اپنے گھر میں 14 اور 12 سال عمر کے دو بچوں کے ہمراہ سو رہی تھی کہ ایک شخص نے گھر میں داخل ہو کر اس کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر اسے آگ لگا دی ۔ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق انہیں جائے وقوعہ سے ملزم کی جیکٹ ملی ہے جس میں ایک موبائل فون ‘ ڈائریک اور شناختی کارڈ موجود ہے۔

مزید : عالمی منظر