کنٹرول لائن پر تعینات بھارتی فوجی اہلکار کی پر اسرار حالات میں موت

کنٹرول لائن پر تعینات بھارتی فوجی اہلکار کی پر اسرار حالات میں موت

  



 جموں(کے پی آئی) نوشہرہ کے کلال سب سیکٹر میں حد متارکہ پر تعینات ایک فوجی اہلکار کی گزشتہ دیر رات پر اسرار حالات میں موت واقعہ ہوگئی تاہم اسے حرکت قلب بند ہونے کا معاملہ بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 33راشٹریہ رائفلز کی سی کمپنی سے وابستہ حوالدار گی بی گورنگ سکنہ نیپال ڈیوٹی پر تھا کہ رات ساڑھے تین بجے اسے اچانک خون کی قے ہوئی ۔

 اسے فوری طور ایم آئی روم لے جا کر طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی تاہم وہ دم توڑ گیا ۔ بدھ کی صبح پولیس نے موقع پر جا کر اس کی لاش کو تحویل میں لے کر نوشہرہ ہسپتال پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اسے متعلقہ یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ۔ اس ضمن میں پولیس تھانہ نوشہرہ میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔#

مزید : عالمی منظر


loading...