پنسلوینیا میں برف باری کے باعث 50 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

پنسلوینیا میں برف باری کے باعث 50 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

  



نیویارک(آئی اےن پی )امریکی ریاست پنسلوینیا میں برف باری کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 14 افراد معمولی زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق مغربی پنسلوینیا کی ایک شاہراہ پر بارش کے بعد برف باری ہوئی۔ سڑک پر برف جمنے کے باعث پھسلن ہوگئی اور تقریباً 50 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 14 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور سڑک تقریبا 5 گھنٹے تک بند رہی۔

مزید : عالمی منظر


loading...