ایشیا کپ کےلئے جاری قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج اختتام پذیر ہوگا

ایشیا کپ کےلئے جاری قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج اختتام پذیر ہوگا

  



لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) ایشیا کپ کے لئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری تربیتی کیمپ آج اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لئے مصبا ح الحق کی قیادت میں کل کو ڈھاکہ روانہ ہوگی۔ جمعرات کو قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ معین خان اور فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کی زیر نگرانی جاری رہا۔ کھلاڑیوں نے پہلے سیشن میں فیلڈنگ اور دوسرے سیشن میں نیٹ پریکٹس کی۔ ایشیا کپ کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ میں مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہد خان آفریدی، عمر اکمل، صہیب مقصود، فواد عالم، سعید اجمل، عبدالرحمان، جنید خان، عمر گل، انور علی، بلاول بھٹی اور محمد طلحہ شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...