پاکستان اور بھارت کی بلائینڈ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور بھارت کی بلائینڈ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور بھارت کی بلائینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعہ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ قومی بلائینڈ ٹیم نے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو کلین سویپ کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی