سری لنکا نے بنگلادیش کودوسرے ون ڈے میں شکست دےکر سیریز جیت لی

سری لنکا نے بنگلادیش کودوسرے ون ڈے میں شکست دےکر سیریز جیت لی

  



میرپور(سپورٹس ڈیسک )سری لنکا نے بنگلادیش کودوسرے ون ڈے میں 61 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جےت لی۔ شیربنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنائے، کمارسنگاکارا کے شاندار 128 رنز نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، کپتان انجیلو میتھیوز 56 اور ایشان پرینجان 60 رنزبناکر نمایاں رہے، بنگلادیش کی جانب سے روبل حسین نے 3 وکٹےں لےں۔290 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 43 ویں اوورز میں 228 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔کپتان مشفق الرحیم نے 79 ،مومن الحق 15، انعام الحق 42، شکیب الحسن 24 اور ناصر حسین 22 رنز بنا سکے،سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا، تھسارا پریرا، اجندا مینڈس اور سیچترا سینانایاکے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،اپنی شاندار بیٹنگ کے باعث سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی