شاہد آفریدی پریکٹس میچ کے دوران منہ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

شاہد آفریدی پریکٹس میچ کے دوران منہ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے

  



لاہور (سپورٹس ڈےسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی پریکٹس میچ کے دوران گیند منہ پر لگنے سے زخمی ہو گئے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کی تیاری کے حوالے سے ہونے والے پریکٹس میچ میں جنید خان کی گیند پر شاہد آفریدی نے سوئپ کرنے کی کوشش کی تاہم گیند سیدھی ان کے منہ پر جا لگی لیکن ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے شاہد آفریدی کو خوش قسمتی سے معمولی زخم آئے، گراو¿نڈ میں موجود دیگر کھلاڑی اورٹیم فزیو فوری طورپر شاہد آفریدی کے پاس آگئے اورانہیں گراو¿نڈ سے باہر لے گئے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی