دنیا کی نمبر ون ٹیموں کی طرح پلاننگ کرتے ہیں،محمد اکرم

دنیا کی نمبر ون ٹیموں کی طرح پلاننگ کرتے ہیں،محمد اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ ایشیاءکپ میں شریک بھارت،بنگلہ دیش، اور سری لنکا سب ٹیمیں بہت اچھی ہیںعوام کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ، افغانستان کی ٹیم کوبھی نظراندازنہیں کیاجاسکتاہے،وہ اچھامقابلہ کرسکتی ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ٹیم کے جاری تربیتی کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اکرم نے کہاکہ کرکٹ میں انجریز ہوتی ہیں،محمدعرفان ایک اچھا کھلاڑی ہے اور ہمارا اثاثہ ہے ،عمر گل نے سری لنکا کے خلاف 2 میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائی ،عمر گل کا ٹیم میں ہونا بہت اچھا ہے ،عمر گل کی کارکردگی میں دن بدن بہتری نظر آرہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت،بنگلہ دیش، اور سری لنکا سب ٹیمیں بہت اچھی ہیںعوام کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ، افغانستان کی ٹیم کوبھی نظراندازنہیں کیاجاسکتاہے،وہ اچھامقابلہ کرسکتی ہے۔ ایشیاکپ میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں،ایشیاکپ میں کانٹے دارمقابلے دیکھنے کوملیں گے۔محمد اکرم نے کہاکہ اچھے بولرز کی موجودگی میں بولنگ کوچ بننے کوخوش قسمتی سمجھتاہوں۔


سپننگ ہماری بہت اچھی ہے،فاسٹ باو¿لرنے بھی جہاں ضرورت پڑی کارکردگی دکھائی ،گراو¿نڈ میں جاکر کھلاڑیوں نے کارکردگی دکھاناہوتی ہے ،ہم بھی اسی طرح پلاننگ کرتے ہیں جس طرح دنیاکی نمبرون ٹیمیں کررہی ہوتی ہے۔