پنجاب پروانشنل بنک نے سٹی جمخانہ کو 161 رنز سے شکست دیدی

پنجاب پروانشنل بنک نے سٹی جمخانہ کو 161 رنز سے شکست دیدی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے ریس کورس پارک گراﺅنڈ میں کھیلے گئے ایک پریکٹس میچ میں سٹی جمخانہ کو 151 رنز سے ہرادیا۔ بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔ سٹی جمخانہ کی ٹیم 169 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔

 اسد شاہ 39 ، عصمت اللہ 31 اور سعد اللہ نے 25 رنز بنائے۔ محمد شوکت، قیصر نوید، ارسلان بٹ اور خاور شہزاد نے بالترتیب 43,18,27 اور 41 رنز دیکر 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...