اٹالین جوڑی کو دبئی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست

اٹالین جوڑی کو دبئی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست

  



دبئی(سپورٹس ڈےسک) سیرا ایرانی اور روبرٹا وینسی پر مشتمل اٹالین جوڑی کو دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کو پہلے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دبئی میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سیرا ایرانی اور روبرٹا وینسی پر مشتمل اٹالین جوڑی کا مقابلہ ریکل کوپس جونز اور ابہگیل سپیئرز پر مشتمل امریکی جوڑی سے تھا۔ امریکہ جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اٹالین جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...