چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے کنٹری کلب مریدکے کا دورکیا

چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے کنٹری کلب مریدکے کا دورکیا

  



مریدکے(سید قاسم علی شاہ سے) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتخاب عالم، ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ ہارون رشید اور پی سی بی ویمن ونگ کی مینجر عائشہ اشعر کے ہمراہ لاہور کنٹری کلب مریدکے کا دورہ کیا اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی تیاریوں میں مصروف پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا جائزہ لینے کے بعدپاکستان کے نجی دورہ پر آنے والی برطانوی کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔ویمن ونگ کی مینجر عائشہ اشعر اور کوچ محتشم رشید کی طرف سے خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر چیئر مین کو بریفنگ دی جس پر انہوںنے خواتین ٹیم کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ نجم سیٹھی نے ویمن ٹیم کے گیم سینس میچ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ہماری ٹیم عالمی کپ میں نمائیاں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کرے گی۔ لاہور کنٹری کلب مریدکے کے چیئر مین چودھری علی شجاعت کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی کے معائنہ کے دوران چیئر مین پی سی بی نے اکیڈمی میں موجو د سہولیات کو بہترین قرار دیتے ہوئے نجی شعبہ میں ایسے اقدامات کی تعریف کی ۔ دورہ کے دوران پاکستان کے غیر سرکاری دورہ پر آنے والی برطانوی کرکٹ ٹیم کا بھی چیئر مین سے تعارف کرایا گیا جس پر مہمان ٹیم کے کپتان فیصل جنجوعہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستانی پر امن اور کھیل سے محبت کرنے والی قوم ہیں اور مستقل قریب میں یہاں دنیا بھر کی نامور ٹیمیں دورے کریں گی۔

انہوںنے کہا کہ برطانوی ٹیم کا پاکستان میں آنا بہترین اقدام ہے جس کا سہرہ لاہور کنٹری کلب کی انتظامیہ کے سر ہے۔ چیئر مین کو بتایا گیا کہ لاہور کنٹری کلب میںآسٹریلیا، انگلینڈ، قطر، یو اے ای جیسے ملکوں سے کھلاڑی انٹر نیشنل کوچز کے زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...