پاکستانی گالفر حمزہ امین رواں ماہ ایشین پروفیشنل گالف ایسوسی ایشن ڈیبیو کریں گے

پاکستانی گالفر حمزہ امین رواں ماہ ایشین پروفیشنل گالف ایسوسی ایشن ڈیبیو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آبا (اے پی پی) پاکستان کے ابھرتے ہوئے گالفر حمزہ امین رواں ماہ کے آخر میں بھارت میں شیڈول سیل اوپن گالف ایونٹ میں شرکت کر کے ایشین پروفیشنل گالف ایسوسی ایشن کیریئر کا آغاز کریں گے۔ سیل اوپن گالف ٹورنامنٹ 26 فروری سے یکم مارچ تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔ 26 سالہ حمزہ امین جو کہ پاکستان کے مشہور گالفر تیمور حسن کے بیٹے ہیں نے گزشتہ ہفتے تھائی لینڈ میں منعقدہ کوالیفائنگ سکول ایونٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ساتویں پوزیشن حاصل کر کے سیل اوپن میں جگہ بنائی تھی۔
 حمزہ امین نے اس سے قبل 2012ءاور 2013ءمیں بھی کوالیفائنگ ایونٹ میں حصہ لیا تھا تاہم وہ ایشین ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے