دانش اطلس نے پرشین گف سکوائش کپ کا ٹائٹل جیت لیا

دانش اطلس نے پرشین گف سکوائش کپ کا ٹائٹل جیت لیا

  



تہران (سپورٹس ڈےسک) پاکستانی سکوائش پلیئر دانش اطلس خان نے کش پرشین گف سکوائش کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ ان کا دوسرا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔ دانش نے اس سے قبل تین برس پہلے پی ایس اے ٹور ٹائٹل جیتا تھا۔ دانش اطلس نے فیصلہ کن معرکے میں اپنے بھائی عامر اطس کو 3-1 سیٹس سے شکست دی۔ ایران میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں دانش اطلس کا مقابلہ اپنے بھائی عامر اطلس خان سے تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم دانش نے آخر دم تک ہمت نہ ہاری اور 70 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں اپنے بھائی عامر کو 3-1 سیٹس سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دانش نے پہلا سیٹ 11-7 سے جیتا، عامر نے دوسرے سیٹ میں عمدہ کھیل پیش کیا اور12-10 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا اس کے بعد دانش اپنے بھائی عامر پر حاوی نظر آئے، دانش نے اگلے سیٹ میں 11-9 سے فتح سمیٹی اور مقابلے میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی، چوتھے سیٹ میں بھی دانش چھائے رہے اور انہوں نے عامر کے خلاف 11-8 سے کامیابی حاصل کر کے میچ 3-1 سیٹس سے اپنے نام کر لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...