بھارتی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ مکمل کرنے کے بعد خالی ہاتھ وطن واپس پہنچ گئی

بھارتی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ مکمل کرنے کے بعد خالی ہاتھ وطن واپس پہنچ گئی

ممبئی (اے پی پی) بھارت کی کرکٹ ٹیم مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں مایوس کن دورہ نیوزی لینڈ مکمل کرنے کے بعد خالی ہاتھ وطن واپس پہنچ گئی۔ عالمی چیمپئن کو دونوں ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 4-0 سے جبکہ ٹیسٹ سیریز 1-0 سے اپنے نام کی تھی۔ کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیوزی لینڈ سے وطن واپسی پر تمام کھلاڑی اپنے اپنے شہروں میں پہنچ گئے ہیں، ٹیم مختصر بریک کے بعد ایشیا کپ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش جائے گی۔

ایشیا کپ 25 فروری سے شروع ہو گا۔ ایشیا کپ کے بعد بھارتی ٹیم آئندہ ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی