انڈر 19 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا

انڈر 19 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (سپورٹس ڈےسک ) انڈر 19 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کل کو پنجہ آزما ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، افغانستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں عمدہ کارکردگی کی بدولت لاسٹ فور میں پہنچ چکی ہیں جبکہ کوارٹر فائنلز مرحلے کا آغاز 22 فروری سے ہو گا۔ متحدہ عرب امارات میں جاری میگا ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں تاہم ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیموں نے عمدہ کھیل کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز 22 اور 23 فروری کو کھیلے جائیں گے۔ 22 فروری کو کھیلے جانے والے پہلے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے مدمقابل ہو گی جبکہ اسی روز دوسرا کوارٹر فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 23 فروری کو شیڈول پہلے کوارٹر فائنل میں افغانستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے جبکہ آسٹریلوی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہو گی۔ پہلا سیمی فائنل 24 اور دوسرا 26 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ یکم مارچ کو فائنل میں ہو گا۔