ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے نظر انداز کئے جانے پر مایوسی ہوئی، یاسر عرفات

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے نظر انداز کئے جانے پر مایوسی ہوئی، یاسر عرفات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر یاسر عرفات نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ سے نظر انداز کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں منعقدہ بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد مجھے ٹیم میں شامل ہونے کی پوری امید تھی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوا۔ میں سخت محنت کو جاری رکھوں گا اور جلد دوبارہ ٹیم میں جگہ بنا لوں گا۔ عرفات نے گزشتہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں عرفات نے کہا کہ دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف اور سری لنکا میں سری لنکن ٹیم کے خلاف میری کارکردگی اچھی رہی اور اس کے بعد میں نے بگ بیش میں بھی اچھا پرفارم کیا جس کی وجہ سے مجھے پوری امید تھی کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مجھے موقع دیا جائے گا لیکن سکواڈ کیلئے منتخب نہ ہونے پر سخت مایوسی ہوئی۔